آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کی مداخلت سی5.5 کلومیٹر سردی بھالگراں رابطہ سڑک تھوراڑ کی تعمیر کی منظوری

پیر 19 فروری 2018 21:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کی مداخلت سی5.5 کلومیٹر سردی بھالگراں رابطہ سڑک تھوراڑ کی تعمیر کی منظوری ہو گئی ہے۔سردی بھالگراںسڑک کی کل لمبائی11 کلومیٹر ہے جو کہ تھوراڑ کوشاہراہ کشمیر براستہ سردی بھالگراں ملاتی ہے۔5.5 کلومیٹرسڑک کی تعمیر سال2006-07 میں مکمل ہوئی جبکہ بقیہ سڑک کی تعمیر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ممکن نہ ہو سکی۔

جس کے باعث گزشتہ 12 سال سے علاقہ کی آبادی متاثر ہو رہی تھی جبکہ سال2011-12 تک مذکورہ منصوبہADP کا حصہ بھی رہالیکن اس کے باوجود فنڈز مختص نہ کئے جا سکے۔عوام علاقہ کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو میں باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی گئی کہ محکمہ شاہرات کے متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث مذکورہ منصوبہ کی تعمیر نہیں کی جا رہی ۔

(جاری ہے)

احتساب بیورو میںشکایت درج ہونے کے بعد باضابطہ تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

تفتیش کے دوران تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعہ ریوائزPC-1 دوبارہ ارسال کرواتے ہوئیADP میں شامل کروایا گیا۔اسطرح عرصہ12 سال سے زائد اس دیرینہ معاملہ کو احتساب بیورو کی مداخلت اور متعلقہ محکموں کے تعاون کے باعث یکسو کیا گیا۔ 5.5کلومیٹر سڑک کایہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکی تعمیری لاگت08 کروڑ33 لاکھ روپے ہے اور اسکی تکمیل عرصہ03 سال کے اندر کی جائے گی۔منصوبہ کی منظوری کے بعدمورخہ27 فروری2018 کو اس منصوبہ کافنڈز جاری کیا جائے گا۔اس منصوبہ کی تعمیر سے نہ صرف ہزاروں لوگوں کی آبادی مستفید ہو گی بلکہ منگ/پلندری کیلئے یہ سب سے مختصر راستہ بھی ہو گا۔اس سڑک کی تعمیر کے بعد منگ/پلندری کا فاصلہ22 کلومیٹر کم ہوا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :