مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں ذہنی طورپرمعذور شخص کوگولی مار کرشہید کردیا

کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن، سرینگر میں نوجوان گرفتار

پیر 19 فروری 2018 21:22

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام میں ائرفورس سٹیشن کے نزدیک ایک ذہنی طورپر معذور شخص کو گولی مار کر شہید کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اس شخص کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق اس کی عمر 55سال تھی اوریہ ذہنی طورپر معذور تھا۔

(جاری ہے)

ذہنی طورپر ناکارہ ہونے کی وجہ سے یہ شخص سخت سردی میں بھی جوتوںاور مناسب کپڑوں کے بغیر تھا جبکہ اس کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔

ادھر بھارتی فوج کی 30اور32راشٹریہ رائفلز نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں گنڈکلان، کرالہ گنڈ اورہندوارہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ سے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :