نجی معاملات پر تنقید کرنا پست ذہنیت کے حامل لوگوں کا کام ہے

ہم سیاست کے میدان میں مقابلہ کریں گے،شادی کی مبارکباد دیتے ہیں،دعا گو ہیں کہ ان کی زندگی خوشگوار گزرے،ترجمان اے این پی

پیر 19 فروری 2018 21:37

نجی معاملات پر تنقید کرنا پست ذہنیت کے حامل لوگوں کا کام ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) نجی معاملات پر تنقید کرنا پست ذہنیت کے حامل لوگوں کا کام ہے ، ہم سیاست کے میدان میں مقابلہ کریں گے۔شادی کی مبارکباد دیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ان کی زندگی خوشگوار گزرے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پختونوں کی روایات ہوتی ہیں اور ہم ان روایات پ رسختی سے کاربند ہیں۔ شادی تو ہر ایک کرتا ہے ہمار مذہب تو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے شرط کہ آپ عدل قائم رکھ سکیں۔ عام انتخابات آئیں گے تو دیکھا جائے گا جو لوگ عوامی نیشنل پارٹی کے ختم ہونے کی باتیں کرتے ہیں انہیں احساس ہو جائے گا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :