سینیٹ میں غیر ملکی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 19:46

سینیٹ میں غیر ملکی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کی قرارداد منظور ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) سینیٹ میں چینی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق انگریزی اور اردو زبان کے بعد چینی زبان کو بھی سرکاری زبان قرار دئیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔سینیٹ میں چینی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

چینی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کی قراردار سینیٹر خالدہ پروین نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

قراداد میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں یہ اقدام ضروری ہے۔ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بھی چینی زبان کو لازمی قرار دیا جائے۔چئیرمین سینیٹ نے اس قراداد پراعتراض اٹھایا تا ہم بعد میں اس قراداد کو منظور کر لیا گیا ۔قرارداد کے حق میں 14 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے ۔