وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر شریووف کی ملاقات

ایکسپو 2025ء اور ورلڈ بینک کانفرنس 2021ء کے انعقاد کیلئے آذربائیجان کی میزبانی کی حمایت کی درخواست وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے آذربائیجان کی میزبانی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی

پیر 19 فروری 2018 21:50

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر شریووف نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو آذربائیجان کے صدر کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا جس میں ایکسپو 2025ء اور ورلڈ بینک کانفرنس 2021ء کے انعقاد کیلئے آذربائیجان کی میزبانی کی حمایت کی درخواست کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس سلسلہ میں آذربائیجان کی میزبانی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی اور زرعی شعبہ میں تعاون کے امکانات اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر اور نگورنو کاراباخ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان تنازعات پر ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔