مسلمان کا بے رحمانہ قتل کرنے والے بھارتی شخص کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل
گزشتہ سال دسمبر میں شنبو لال ریگر کو مذہبی اختلافات پر ایک مسلمان شخص کے بے رحمانہ قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا
پیر 19 فروری 2018 21:59
(جاری ہے)
شنبولال نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مسلمان مزدور محمد افرازل کو پہلے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا، پھر اس کی لاش کو آگ لگادی، جب کہ اس سے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے واٹس ایپ کے ذریعے وائرل کی تھی۔
نئی جاری ہونے والی 2 ویڈیوز میں شنبو لال نے جیل کے کمرے سے جہاد کے خلاف نعرے لگائے اور ہندں کو جہاد کے خلاف متحد ہونے کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں ہندو خواتین پر کیا جانے والا ظلم برداشت نہیں کرسکتا اور اس کے لیے میں نے اپنی زندگی تباہ کردی تاہم مجھے اس پر کوئی غم نہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک اور ویڈیو میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلی ماماتا بنیرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ ہونے سے بچائیے اور عوام سے گزارش کی کہ تفریق کو چھوڑ کر ایک مضبوط ملک بنائیں۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق موبائل کیمرے سے بنی ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اس نے جیل کی ناقص سیکیورٹی کی صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔میڈیا ادارے کے مطابق ریاستی ہوم منسٹر گلاب چند کتریا نے شنبھو لال کے پاس جیل میں موبائل فون پہنچنے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔خیال رہے کہ لو جہاد کے تحت بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، ہندو انتہاپسندوں کا الزام ہے کہ مسلمان مرد لو جہاد کے ذریعے ہندو خواتین سے شادی کرکے انہیں مسلمان ہونے پر مجبور کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.