پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہے،ناصر جنجوعہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ،ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ترک سفیر اصہان مصطفی یرداکل کی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 19 فروری 2018 22:02

پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہے،ناصر جنجوعہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ترکی کے سفیر اصہان مصطفی یرداکل نے ملاقات کی،ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا،ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہے۔ پیر کو ناصر جنجوعہ سے ترکی کے سفیر نے ملاقات کی۔ ترکی کے سفیر نے کا کہ ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہے۔

متعلقہ عنوان :