غذر انتظامیہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت قرار دئیے جانے والے خوردنی تیل تلف کرنے کا حکم دیدیا

پیر 19 فروری 2018 22:27

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) غذر کی انتظامیہ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت قرار دئیے جانے والے خوردنی تیل اور گھی کو مزکورہ کمپنیوں کو واپس کرنے یا تلف کرنے کا حکم دیدیا مقررہ مدت گزرنے کے باوجود بھی اگر دکاندار حضرات نے تیل اور گھی کو فروخت کرتے ہوئے پائے گئے تو ان دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی پونیال اشکومن کے تمام دکانداروں کو اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیپٹن (ر) ثناء اللهخان نے باقاعدہ طور تحریری نوٹس جاری کیا ہے جس میں بچوں کے دودہ خوردنی تیل گھی بڑی مرغی جس کا وزن تین کلو سے زیادہ ہو کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی ،بچوں کو پلانے والے مضر صحت دودہ رنگ برنگی جپس ،چالیس اقسام کا کوکنگ ائل شامل ہے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے تمام اقسام کے کوکنگ آئل ،اور دودہ کی فہرست دکانداروں کو حوالے کر دئیے ہیں اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اقسام کے کوکنگ ائل دودہ اور رنگ برنگی جپس جن کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے کو تلف کر دے یا5مارچ تک جس کمپنی سے خریدا ہے اس کو واپس کر دے 5مارچ کے بعد کسی بھی دکان میں ان اقسام کا کوکنگ ائل پایا گیا تو اس دکاندار کے خلاف سخت کارروائی ۔

متعلقہ عنوان :