ماہم علم نجوم نے عمران خان کو شادی کے بعد بری خبر سنا دی

muhammad ali محمد علی پیر فروری 20:08

ماہم علم نجوم نے عمران خان کو شادی کے بعد بری خبر سنا دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) ماہم علم نجوم نے عمران خان کو شادی کے بعد بری خبر سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی پر ماہر علم نجوم مریم آفتاب کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ مریم آفتاب کا کہنا ہے کہ شادی ایک اچھا عمل ہے لیکن عمران خان کی ٹائمنگ بہت غلط ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت شادی کرنے کے باعث عمران خان کو شدید سیاسی نقصان ہوگا۔

مریم آفتاب کا مزید کہنا ہے کہ 2018 میں شادی کرنے کے باعث عمران خان کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔ شادی سے قبل عمران خان کا وقت بہت اچھا چل رہا تھا، لیکن اب انہیں یہ شادی ہر صورت چلانا ہوگی۔ مریم آفتاب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی میں الیکشن کے دوران دراڑ پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :