نوشہرہ ،معمولی تکرار پر مسلح ملزم کی راستہ روک پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے عالم دین اور انکا بھائی جاں بحق
سول ہسپتال مانکی شریف کے ڈاکٹر اور عملے کی غفلت کیخلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج،تحقیقات کا مطالبہ کردیا
پیر 19 فروری 2018 23:00
(جاری ہے)
سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے۔مقامی لوگوں اور ورثا ء نے شدید زخمی ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی کو شدید تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال مانکی شریف منتقل کیا مگر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور عملے نے ابتدائی طبی امداد نہ دی لوگوں نے التجا کی کہ مولانا شدید زخمی ہیں ایمبولینس دی جائیں مگر ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے عملے نے انکار کردیا۔
ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی کا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مولانا معاز گل حقانی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال مانکی شریف کے گیٹ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کرنے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔عوام ہسپتال کے عملے کے خلاف شدید مشتعل ہوگئے اور نوشہرہ میں شدید احتجاجی مظاہرہ نعرہ بازی کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے مردہ خانہ کے سامنے نعشوں کو گاوں منتقل کرنے کے دوران شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے سول ہسپتال مانکی شریف میں ڈاکٹرز اور بروقت ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس نہ دینے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ان کاکہنا ہے کہ وزیراعلی پرویز خٹک کا آبائی گائو ں ہونے کی وجہ سے سفارشی لوگ بھرتی ہیں ڈیوٹی کوئی بھی نہیں کرتا ع ،اس کی تحقیقات کی جائیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نوشہرہ تھانہ اضاخیل میں مقتولین ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی اور عالمزیب پسران بہار گل کے قتل کا مقدمہ ملزم نوید ولد حیدر گل کیخلاف درج کرلیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔د ریں اثناء ناظم اعلیٰ نوشہرہ لیاقت خٹک نے ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی اور ان کے بھائی عالمزیب گل کی ھلاکت پر افسوس اور سول ہسپتال مانکی شریف میں ابتدائی طبعی امداد نہ دینے اور ایمبولینس نہ دینے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔تھانہ آضاخیل کے مطابق شاہ زور نمبری KN-9932سندھ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ملزم کی گرفتار جلد عمل میں لائی جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.