یو اے ای: آٹھ سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا

پیر 19 فروری 2018 23:02

یو اے ای: آٹھ سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) دبئی پولیس اور عرب امارات کی میک اے وش فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنادیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لییدبئی پولیس میں شامل کرلیا گیا۔ سیف الکتبی نامی بچے کو باقاعدہ طور پر دبئی پولیس کا مکمل لباس پہنایا گیا اور اس نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جب کہ پولیس کے زیرِ استعمال لگڑری کاریں بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کمیونٹی امور میجرجنرل آل مری کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس میک اے وش فاؤنڈیشن میں موجود سخت علیل بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے کیوں کہ مختلف موذی امراض کے شکار بچوں کی خواہشیں پوری ہونے سے ان کی زندگیوں میں خوشیوں کی بہار آجاتی ہے۔میجر جنرل آل مری نے مزید کہا کہ اس عمل سے بچوں کے عزم، جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا ہے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ایسے اقدامات سے بچوں کے خاندانوں میں بھی خوشیاں لوٹ آتی ہیں جو اپنے بچوں کے علاج و معالجے کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :