ْشکردرہ کوہاٹ روڈ تڑلی پل کے قریب تیل سے بھرا ٹینکر حادثے کا شکار ، مین روڈ بلاک کردی گئی

پیر 19 فروری 2018 23:17

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) شکردرہ کوہاٹ روڈ تڑلی پل کے قریب تیل سے بھرا ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹینکر حادثے میں کو جانی نقصان نہیں ہو جبکہ ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا، شکردرہ اور لاچی کی پولیس ٹیمیں حادثے کے بعد تڑلی کے مقام پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

مول کمپنی کے افسران و دیگر اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ٹینکر الٹنے سے مین روڈ مکمل طور پر بلاک جبکہ مسافروں کو سفر اور دیگر بڑی گاڑیوں کو آمدورفت میں شدید دقت کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :