چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن سے اختلافات شدت اختیار کر گئے

چوہدری نثار وزیر داخلہ کا خطاب شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر فروری 21:13

چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن سے اختلافات شدت اختیار کر گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن سے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔چوہدری نثار وزیر داخلہ کا خطاب شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔تفصیلات جسے مطابق سابق وزیر داخلہ اور حکمران جماعت میں اختلافات کوئی نئی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ اکثر اپنی چھیڑ چھاڑ اور تند و تیز بیانات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ آج بھی انکے عمل نے یہ بتایا کہ انکے حکمران جماعت سے اختلافات شدید ہو چکے ہیں۔اس کا مظاہرہ آج انہوں نے قومی اسمبلی سے کے اجلاس کے دوران کیا۔ جیسے ہی اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے خطاب شروع کیا تو سابق وزیر داخلہ خطاب سننے کی بجائے قومی اسمبلی کے اجلاس کو چھوڑ کر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :