تعلیمی اداروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بڑے کارنامے ہیں،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

پیر 19 فروری 2018 23:34

تعلیمی اداروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا مسلم لیگ (ن) ..
گوجرانوالہ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی مائیں ہی معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، تعلیم یافتہ خواتین اپنے گھر کے ماحول کو بہتر کرنے کے علاوہ ملک و قوم کی ترقی اور مسائل میں کمی کیلئے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے باوجود تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں‘ خادم پنجاب شہباز شریف نے پچھلے آٹھ سال میں شعبہ تعلیم پر خطیر رقم خرچ کر کے بچوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ہے،تعلیمی اداروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا مسلم لیگ ن کی حکومت کے بڑے کارنامے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا پختہ یقین ہے کہ طلبا و طالبات تعلیمی اداروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت اپنے قائدین کے وژن کے مطابق تعلیم کے میدان میں نئے سکولوں اورنئی عمارتوں کی تعمیر،فرنیچر،آئی ٹی لیبز اورو دیگر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد سائنس بیس سکول کوٹ حبیب اللہ فیروز والہ روڈ پیپلز کالونی کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے میئر شیخ ثروت اکرام،ایم پی اے عبدالرئوف مغل،جناح ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر طارق محمود مغل،سپیئریر کالج کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد سلیم مغل، قائد سائنس بیس سکول کے پرنسپل کاشف شہزاد،ڈاکٹر محمد جمیل،سید صابر حسین چیئرمین،عمران لطیف و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سکول کے طلباء و طالبات نے فینسی ڈریس شو ،ملی نغمیں ، دلچسپ خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کئے ۔آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :