ریاض میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عتیقہ یونٹ کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید اور شہداء چکوٹھی کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 19 فروری 2018 22:47

ریاض میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ..
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) رپورٹ (حافظ عرفان کھٹانہ سے ) پوری دنیا کی طرح مقبول بٹ شہید کی اور شہداء چکوٹھی کی برسی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عتیقہ یونٹ کے زیر اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور شہید کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہداء چکوٹھی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا برسی کی تقریب الریاض کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک حافظ ہارون نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عتیقہ یونٹ کے صدر مظہر اللہ نے انتہائی خوبصورت انداز میں ادا کیے تقریب کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے سابق صدر حنیف راجہ تھے جبکہ تقریب کی صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملز یونٹ کے صدر نثار حسین شاہ تھے اعزازی مہمان سابق صدر سعودی عرب گل ریاض ملک سرینگر سے سہل پیرزادہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کے سابق ترجمان انتظار نقوی سعودی عرب کے سینئر رہنما محمود بٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دمام کے آرگنائزر گل نواز راجہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کثیر تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی مقررین میں حنیف راجہ،سہل پیرزادہ،گل ریاض ملک، انتظار نقوی،نثار حسین شاہ،محمود بٹ ،مظہر اللہ، فصیل آکاش، ظہر عباس کاظمی، انوار کمال راجہ،صداقت عاصی، سلیم شیخ، فیصل اور ملک قاسم نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کو فوری طور پر کشمیریوں کے حوالے کیا جائے ۔

بیرونے ملک رہنے والے کشمیریوں پر فرض ہے کہ وہ اپنا تعارف اپنے وطن جموں کشمیر کی نسبت سے کروایں اور وطن کی خوبصورتی ساری دنیا میں عیاں کروایں ۔ مقررین نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا حوصلہ چٹان سے بھی زیادہ بلند نے بھارتی فورسز کے مظالم انھیں آزادی سے مرحوم نہیں دکھا سکتے کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر دنیا کے نقشے پر آزاد و خودمختار ہو گا مقبول بٹ شہید کی لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانی پر ہم ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور قابضین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر خونی لیکر پر فائر بندی کی جائے تاکہ دونوں طرف کے کشمیری سکھ کا سانس لیں تقریب سے کشمیری شاعر عرفان شارب نے کشمیر کے حوالے سے شاعر سنا کر کشمیر میں ہونے والے مظالم کا عکس پیش کیا اور انھوں نے اپنی شاعری میں مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور آخر میں چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی صحت یابی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی

متعلقہ عنوان :