ملک میں امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات ، مالا کنڈ کے لوگوں نے دی، مراد سعید

اس وقت سب سے زیادہ مشکل میں بھی وہی لوگ ہیں،لوگوں کو ہر چیک پوسٹ روک کر 2، 2گھنٹے انکی تذلیل کی جاتی ہے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 19 فروری 2018 23:30

ملک میں امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات ، مالا کنڈ کے لوگوں نے دی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات ، مالا کنڈ کے لوگوں نے دی ہیں۔ لیکن اس وقت سب سے زیادہ مشکل میں بھی وہی لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے ملک میں امن قائم کرنے کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑدیا ۔

(جاری ہے)

اور جب سے ملک قائم ہوا ہے اس خطے کے لوگوں نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے وہاں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور لوگوں کو ہر چیک پوسٹ روک کر 2، 2گھنٹے انکی تذلیل کی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی سکورٹی اور امن عزیز ہے اسلئے وہاں دہشت گردون پر قابو پایا جائے اور عوام لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے داخل ہو کر دہشت گرد ی کی کاروائیا کی جاتی ہیں جس پر قابو پانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :