دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث نہروں میں پانی کی وارا بندی کا پروگرام

پیر 19 فروری 2018 23:40

سکھر۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر آبپاشی روہڑی کینال سرکل حیدرآباد نے کاشتکاروں اور عام لوگوں مطلع کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث نہروں میں پانی کی وارا بندی کا پروگرام ترتیب دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نصیر ڈویژن اور روہڑی کینال ڈویژن حیدرآباد میں 19 فروری تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ ہالا ڈویژن ہالا، داد ڈویژن ایس بی اے ، روہڑی ڈویژن مورو اور روہڑی ڈویژن کنڈیارو کی نہروں میں مذکورہ تاریخ پر پانی کی فراہمی بند رہے گی، اسی طرح ہالا ڈویژن ہالا، داد ڈویژن ایس بی اے میں 20 فروری سے 28 فروری تک جبکہ روہڑی ڈویژن مورو اور روہڑی ڈویژن کنڈیارو کی نہروں میں یکم مارچ سے 8 مارچ تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ نصیر ڈویژن اور روہڑی کینال ڈویژن حیدرآباد میں 9 مارچ سے 17 مارچ 2018 تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :