سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ،دو وکیل جاں بحق

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل فروری 10:53

سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ،دو وکیل جاں بحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) لاہورسیشن کورٹ میں ووکلاء کے جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران ایک وکیل نے فائرنگ شروع کردی ،،فائرنگ کے نتیجہ میں 2وکیل ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سماعت کے دوران وکلاء میں جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے نے اس قدر شدت اختیار کرلی کہ ایک وکیل نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک وکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ایک وکیل شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم فائرنگ سے زخمی وکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایک وکیل کی شناخت رانا اشتیاق کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ سیشن جج عبدالرحمن کی عدالت کے باہر پیش آیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے وکیل  کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :