عمران خان کی تیسری شادی۔۔۔ کپتان کے حق میں بولنے والا شخص ان کے مخالف ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل فروری 11:08

عمران خان کی تیسری شادی۔۔۔ کپتان کے حق میں بولنے والا شخص ان کے مخالف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر عمران خان کو خوب مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ البتہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ اگلے اٹھارہ دن انتہائی اہم ہیں ، عمران خان کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہئیے تھا لیکن وہ چھٹی پر تھے۔

عمران خان تنخواہ تو لے رہے ہیں لیکن چھٹی پرہیں۔اس وقت جب آپ کی ضرورت ہے کہ ججز اور پارلیمنٹس پر حملے ہو رہے ہیں لیکن آپ اسی وقت غائب ہو گئے ہیں، اور تمام سیاسی بھیڑیے عدلیہ اور قانون پر حملے کرنے کی منصوبہ کر رہے ہیں ، لیکن خان صاحب نے کہا کہ آپ جانیں ، پارلیمنٹ جانے میں نے تو شادی کر لی ہے وہ بہت ضروری تھی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کیا بنتا ہے، ملک کا کیا بنتا ہے، معاشرہ کدھر جا رہا ہے، سیاست کہاں جا رہی ہے، نواز شریف کا نیا نظریہ لے کر آرہے ہیں، عمران خان کو کچھ بھی علم نہیں ہے وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ بعد میں دیکھی جائے گی۔

عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے وزیر اعظم بننا ہے ، وزیر اعظم بنانے کے لیے مجھے پارلیمنٹ لے جاﺅ ورنہ میں نہیں جاﺅں گا اور نواز شریف بھی دوسری جانب یہی کہتے ہیں۔ رﺅوف کلاسرا نے مزید کیاکہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :