میری خواہش ہے کہ پاکستان میں الیکشن وقت پر نہ ہوں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل فروری 11:16

میری خواہش ہے کہ پاکستان میں الیکشن وقت پر نہ ہوں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں الیکشن وقت پر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ کو ججمنٹ پاس کرے اور اس کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ایک عبوری حکومت آئے۔

(جاری ہے)

عبوری حکومت پاکستان میں ایک لیڈر کی اہمیت کو دیکھے ، پاکستان کی سکیورٹی کو دیکھے۔ پاکستان کی سکیورٹی کو اندرونی سمیت بیرونی طور پر خطرات لاحق ہیں، عبوری حکومت ملک کی ترقی کو دیکھے۔ملک ترقی کی طرف جاتا ہوا نظر آئے جس کے بعد عوام خوشحال ہو۔ ان تینوں کاموں کے بعد الیکشن ہو جانے چاہئیں کیونکہ الیکشن بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :