باغبانوں کو کھجور کے نئے پودوں کیلئے زرخیز میرا زمینوں کے انتخاب کی ہدایت

منگل 20 فروری 2018 16:47

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کھجور کے باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں ماہ فروری کے آخر اور اگلے ماہ مارچ کے دوران کھجور کے نئے پودے لگانے کیلئے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمینوں کا انتخاب کریں تاکہ ان پودوں کی بہترین بڑھوتری کے ذریعے بعد ازاں انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سعودی عرب اور عراق کے بعد پاکستان کو اعلیٰ معیار کی کھجور پیداکرنے والے ممالک میں اہم مقام حاصل ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھجور کے پودے کیلئے گرم و خشک آب و ہوا درکار ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خاص طور پر پھول نکلتے وقت موسم کا خشک ہونابہت ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار کھجور کے نئے پودے لگاتے ہوئے ایسی ذرخیز میراز مین کا انتخاب کریں جس میں پانی کا اچھانکاس ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :