کھجور وادی کے قیام سے پیداوار میں اضافہ، سستی اور معیاری کھجوروں کا حصول بھی ممکن ہو گا،زرعی ماہرین

منگل 20 فروری 2018 17:06

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ پنجاب کی9 اضلاع میں کھجور وادی بننے سے نہ صرف ملکی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ عوام کو سستی اور معیاری کھجوروں کا حصول بھی ممکن ہو گا،اس منصوبے سے ملکی در آ مدات پر خرچ ہونے والا کثیر سرمایے میں بھی واضح کمی آ ئے گی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے مہنگی نسل کی کھجور کے منافع بخش کاروبار کے فروغ کے لیے جنوبی پنجاب کے 9اضلاع بہاولپور ملتان جھنگ ڈیرہ غازی خان راجن پور مظفر گڑھ لیہ بھکر اور رحیم یار خان میں کاشتکاروں کو کھجور کی مہنگی اقسام اور زیادہ پیداوار کے حامل درآمد شدہ عجوہ، امبر، برھی، خلاص اور مڈجول پودوں کی مفت فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام سے کھجور کی مہنگی اقسام کی کاشت کو فروغ حاصل ہوگا اور کاشتکاروں کے منافع میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ان مذکورہ اضلاع کو کھجور کی وادی بنانے سے کھجور کی مہنگی اقسام مثلا عجوہ امبر برھی خلاص اورمڈجول پاکستان میں سستے داموں مہیا ہوں گی۔