پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن پارلیمنٹ سے اوپرآئین ہے،چیف جسٹس سپریم کورٹ
ہمیں کہا جارہاہے کہ ہم مداخلت کررہے ہیں،مققنہ بنیادی حقوق کیخلاف کوئی قانون سازی نہیں کرسکتی،پارلیمنٹ میں قانون سازی پرنظرثانی کاحق ہمیں آئین دیتا ہے۔ میڈیا کمیشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس
ثنااللہ ناگرہ منگل 20 فروری 2018 17:42
(جاری ہے)
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہاکہ مقننہ کوآئین سے ہٹ کرکوئی اختیارات حاصل نہیں۔
مققنہ بنیادی حقوق کیخلاف کوئی قانون سازی نہیں کرسکتی۔ہمیں بنیادی حقوق کیخلاف نظرثانی پراختیار ہے۔پارلیمنٹ میں قانون سازی پرنظرثانی کاحق ہمیں آئین دیتا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن پارلیمنٹ کے اوپربھی ایک چیز ہے جس کانام آئین ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ وضاحت کواپنی کمزوری نہیں بناناچاہتے۔کیاسوال پوچھنا کسی پارلیمنٹرین کے توہین ہے؟ انہوں نے کہاکہ ریگولیٹری اتھارٹی پرحکومتی کمانڈ اور ڈکٹیشن نہیں ہونی چاہیے۔پیمرا کوآئیڈیل اور خودمختار باڈی بنانا ہے۔اداروں میں پروفیشنل لوگ تعینات ہونے چاہئیں پروفیشل لوگ ہی اداروں کوبہترانداز میں چلا سکتے ہیں۔اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ میڈیا کمیشن کی متعدد تجاویز پرعملدرآمد ہوچکا ہے۔حکومت پیمرا کوہدایت دے سکتی ہے۔جس پرجسٹس اعجاالاحسن نے کہاکہ 12میں سے 9پیمراممبران حکومت لگاتی ہے اتنے ممبران میں حکومت کوہدایت کی ضرورت نہیں پڑتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.