نیب آزادکشمیر کے نئے چیف پراسیکیوٹر نے چارج سنبھال کر شعبہ پراسیکیوشن کی میٹنگ طب کرلی

منگل 20 فروری 2018 18:06

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ترجمان احتساب بیورو کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزادجموںو کشمیر احتساب بیورو کے نئے تعینات چیف پراسیکیوٹر سردار امجد اسلم خان نے چارج سنبھالتے ہی احتساب بیورو کے شعبہ پراسیکیوشن کی میٹنگ طلب کرتے ہوئے شعبہ پراسیکیوشن میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ چیف پراسیکیوٹر نے تمام سٹینڈنگ کونسلز کو احتساب کورٹ میںزیرکار مختلف کیسز کی پیروی کیلئے پابند کر دیا۔

(جاری ہے)

تمام سٹینڈنگ کونسلز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام تفویض شدہ کیسز میں پیش ہو کر احتساب بیورو کی نمائندگی کریں۔ چیف پراسیکیوٹر نے ڈپٹی چیف پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام سٹینڈنگ کونسلز کے کام کی نگرانی کریں اور اہم کیسز میں خود پیش ہوں۔تمام لیگل کونسلز کو ہدایت کی گئی کہ وہ مختلف عدالت ہاء میں زیرکار کیسز کو جلد از جلد یکسو کرنے کیلئے ہمہ وقت محنت کریں اور شعبہ تفتیش کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے نامکمل ریفرنسز کی ترجیحی بنیادوں پرتکمیل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :