نمل اور وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے منشیات کی روک تھام بارے آگاہی سیمینار

منگل 20 فروری 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے شعبہ ابلاغ عامہ اور وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے باہمی تعاون سے یونیورسٹی میں منشیات کی روک تھام کے حوالہ سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی فیڈرل سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اقبال محمود تھے جبکہ دیگر میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد ابراہیم، ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر صغیر کامران، صدر شعبہ ابلاغ عامہ مفتی جمیل الدین، صدور شعبہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

فیڈرل سیکرٹری اقبال محمود نے کہا کہ پاکستان ڈرگز سے متاثرہ ملک ہے اور افغانستان سے سمگل ہو کر پاکستان پہنچنے والی ڈرگز ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے، وزارت نارکوٹکس کنٹرول اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں لیکن وسائل کی کمی کے باعث اتنے بڑے بارڈر، بندر گاہوں، ایئر پورٹس اور سمندر میں موجود ہزاروں کشتیوں کی نگرانی آسان کام نہیں، پاکستان نے رواں سال اربوں روپے کی منشیات سمگلنگ پکڑی ہے۔

(جاری ہے)

مستقبل میں بھی اس کاوش کو جاری رکھا جائے گا اور ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے تربیتی پروگرام، سیمینارز وغیرہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ تقریب سے ریکٹر نمل اور ڈائریکٹر اے این ایف نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :