پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور الخدمت فائونڈیشن کے مابین معاہد ہ

منگل 20 فروری 2018 19:27

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور الخدمت فائونڈیشن کے درمیان باہمی ہم آہنگی سے متعلق امور کو فروغ دینے کیلئے معاہد ہ طے پاگیا، اس سلسلے میں کالج کے زیر اہتمام مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان،اسسٹنٹ سیکریٹری الخدمت فائونڈیشن میاں بابر حامد اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ کالج کے طلبہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا رہاہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اخلاقیات کو بہترکرنا تعلیم کے بنیادی مقاصد میںشامل ہے تاکہ وہ معاشرے کی سماجی و ثقافتی قدروں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں، انہوں نے اکیڈیما اور ویلفئیر کے اداروں میں روابط کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ طلبہ میں انسانیت کی بھلائی بارے احساس ذمہ داری کو اجاگر کیا جا سکے، انہوں نے ملکی معیشت کی مضبوطی اور معاشرے کے مستحق افراد کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا، اسسٹنٹ سیکریٹری الخدمت فائونڈیشن میاں بابر حامدنے فائونڈیشن کے زیر انتظام سوشل ویلفئیرپروگرام کا جائزہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ان منصوبہ جات کا مقصد بہترین طبی سہولیات اور،صاف پانی کیلئے اقدامات کرنے کیلئے یتیموں کی دیکھ بھال کرنا ہے، معاہدے کے مطابق الخدمت فائونڈیشن پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے طلبہ کو تعلیی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے انٹرنشپس کے مواقع دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے مستحق طلبہ کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائیگی، بعد ازاں ڈاکٹر مبشر منور خان اور میاں بابر حامد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :