پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند، باوقار اور خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں:شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) کی قیادت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کا وژن رکھتی ہے منفی سیاست کی وجہ سے ترقی کے سفر میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ شب و روز محنت سے کر رہے ہیں پاکستان موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،اوورسیز پاکستانیز دراصل سفیر ہیں دیار غیر میں مقیم شب و روز محنت کرنے والے پاکستانیوں نے لگن سے اپنا مقام پیدا کیا اور وطن عزیز کا نام روشن کیا زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے، الیکشن جیت کر عوامی فلاح و بہبود کے مزید پراجیکٹس لائیں گے اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے پوری طرح فعال اور مستعد ہے مشرقی وسطیٰ کی ترقی میں پاکستانی ہنرمندوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، مسلم لیگ (ن) مشرق وسطیٰ کے صدر چوہدری نورالحسن تنویرسے گفتگو
منگل 20 فروری 2018 20:33
(جاری ہے)
دیار غیر میں مقیم شب و روز محنت کرنے والے پاکستانیوں نے لگن سے اپنا مقام پیدا اور وطن عزیز کا نام روشن کیا۔ دنیا بھر میں پاکستانی پروفیشنلز اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔
پاکستانیوں کی ہنرمندی اور خداداد صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ترقی میں پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمندوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ مڈل ایسٹ میں بسنے والے پاکستانیوں نے وطن عزیز کی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وقف ہے۔ 2018 کے الیکشن میں جیت کر عوامی فلاح و بہبود کے مزید میگاپراجیکٹس لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے فعال اور مستعد ہے اور صوبہ بھر کے اضلاع میں کمیٹیاں بھی اسی مقصد کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشرق وسطیٰ کے صدر چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ شہبازشریف نے خدمت اور سیاست کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میگاپراجیکٹس کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب خالد شاہین بٹ اورکمشنر افضال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.