خورشید شاہ کی سراج الحق سے ملاقات،نگران وزیراعظم کے حوالہ سے مشاورت، سیاسی امور و خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

منگل 20 فروری 2018 22:25

خورشید شاہ کی سراج الحق سے ملاقات،نگران وزیراعظم کے حوالہ سے مشاورت، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ نے پارلیمینٹ لاجز اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میںدونوں رہنمائوں نے نگران وزیراعظم کے حوالہ سے مشاورت اور سیاسی امور و خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک میں آئینی استحکام کے حوالہ سے کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنا چاہئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے اداروں کے درمیان ازخود تصادم پیدا کر رہی ہے جو کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔