نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ، جنگ لڑنے کو تیار ہیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

muhammad ali محمد علی منگل 20 فروری 2018 22:22

نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ، جنگ لڑنے کو تیار ہیں: وزیراعظم شاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں اسلیے اب جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کو کھلم کھلی وارننگ دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن اگر عدالتیں پھر بھی جنگ لڑنے پر بضد ہیں تو ہم جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔

ایک شخص سابق وزیر اعظم ہے اور مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے پھر بھی نیب نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈلوانا چاہتاہے۔ پھر بھی اگر ضروری ہوا تو نواز شریف کا نام ای سی ایل میںڈال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ اچھا نہیں تھا متنازع تھا۔