پشاورپولیس نے منشیات قبائلی علاقہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 20 فروری 2018 23:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لا کھوں روپے مالیت کی منشیات قبائلی علاقہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کردو ملزمان کو مو ٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبا ل خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت قبائلی علاقہ سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائیگی اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال خان نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں لگا دی گئی ان ناکہ بندیوں کے دوران ڈی ایس پی فقیر آباد طا ہر دائوڑ کی زیر قیادت ایس ایچ اوفقیر آباد نورحید رخان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نیو رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل زیمکو بلا نمبر کو روک کرجس پر پڑی سرخ رنگ کی بوری کی تلاشی لینے پر کل 10 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کلیم اللہ ولد عماد ساکن ترناب چشتی آباد ،شہر یا ر ولد تاج محمد ساکن آفرید ی آباد شاہ قبول کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :