تنگی میں بدنام زمانہ جان محمدعرف جانے گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

منگل فروری 23:20

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ظہور آفریدی کی خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ تنگی گلشید خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ جان محمد عرف جانے ولد صاحب گل سکنہ پڑانگ غار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.

(جاری ہے)

15کلو گرام ہیروئن اور ایک عدد ایس ایم جی برآمد کیا، جبکہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسری کاروائی کے دوران قتل و اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 3مجرمان اشتہاری شاہ زمان ، گوہر زمان ولد قمر زمان ساکنان ابراہیم زئی تنگی اور اقبال حسین ولد خان سید سکنہ سپینہ خاورہ تنگی کو گرفتار کیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے ایک عدد پستول اور 23عدد کارتوس برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :