سینیٹ میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں

بدھ 21 فروری 2018 09:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سینیٹ میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ سینیٹر فرحت الله بابر نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی طرف سے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی آئی اے کی کارکردگی کی خصوصی کمیٹی کی طرف سے کراچی تا اسلام آباد روزمرہ پرواز پی کے 300 کے اوقات اور پارکنگ مشکلات اور سعودی عرب میں تعینات پی آئی اے کے ملازمین کو درپیش مشکلات اور پی آئی اے ایئر بس کی جرمن فرم کو فروخت سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سے متعلق معاملہ کمیٹی برائے استحقاقات کو جانا چاہئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رولنگ موجود ہے۔ پارلیمان سے کوئی معلومات خفیہ نہیں رکھی جا سکتیں۔ اگر سی ای او پارلیمان سے معلومات چھپا رہے ہیں تو انہیں نوٹس کیا جائے۔ سینیٹر فرحت الله بابر نے اے پی پی بلوچستان کے امور اور اے پی پی میں بلوچستان کے ڈومیسائلوں پر بھرتیوں سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :