ایبٹ آباد میں ضلع و تحصیل ممبران کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 20 مارچ کو ہونگے

بدھ فروری 09:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد میں خالی ہونے والی ضلع و تحصیل ممبران کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا، 26 فروری کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ20 مارچ کو پولنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں جن یونین کونسل میں انتخابات ہوں گے ان میں یونین کونسل کیہال، یونین کونسل سلہڈ اور یونین کونسل بکوٹ کی ضلع و تحصیل کونسل کی نشستیں شامل ہیں۔

اسی طرح ویلج کونسل جستر اور نملی میرا ویلج کونسل میں پولنگ 27 فروری کو پولنگ ہو گی۔ کاغذات نامزدگی اور جانچ پڑتال کا مرحلہ پہلے سے مکمل ہے۔ امیدوار ضلع کونسل نذر عباسی نے برف باری اور موسم کی خرابی کے باعث الیکشن پر ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا جو بعد ازاں ہائی کورٹ نے ختم کر دیا جس پر الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔