سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
پریاپرکاش واریئرنے اپنے خلاف درج ہونے والی شکایت منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی پریا کے فالوورز کی تعداد وقت کیساتھ بڑھتی جارہی ہے‘ اس وقت پریا کے فالوورز کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے
بدھ 21 فروری 2018 11:30
(جاری ہے)
گانا ملیالم زبان میں بنایا گیا ہے تاہم جب اس کا ترجمہ انگریزی میں کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کی شاعری میں کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں لہٰذا گانا ریلیز ہونے کے فوراً بعد بھارت کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے ایک گروپ نیاداکارہ پریاپرکاش، فلم کے ہدایت کار عمر عبداللہ وہاب اور پروڈیوسر جوزف والا کوزے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گانے کی شاعری سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے لہٰذایا تو اس گانے پر پابندی لگائی جائے یا اس گانے کے شاعری میں استعمال ہوئے الفاظ کو تبدیل کیاجائے۔
تاہم اب پریاپرکاش واریئرنے اپنے خلاف درج ہونے والی شکایت منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ میڈیار پورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گانے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں، یہ دراصل بھارتی ریاست کیرالہ کیعلاقے مالابار کا ایک لوک گیت ہے۔یہ گیت مالابار میں گزشتہ 40 سال سے گایا جارہا ہے اور اسے 1978 میں شاعرپی ایم اے جبار نے لکھا تھا۔ یہ گانا عموماً خوشی کے موقعے پر یا شادی بیاہ کی تقریبات میں گایا جاتا ہے، ملیالم زبان سمجھنے والے افراد کو اس گانے پر کوئی اعتراض نہیں۔واضح رہے کہ پریا پرکاش کی ویڈیو نے انسٹاگرام پر ریلیزہوتے ہی سارے ریکارڈ توڑ دئییتھے۔ اس ویڈیو کو صرف ایک دن میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا جب کہ محض ایک دن میں پریا پرکاش کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی اور یہ تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ اس وقت پریا کے فالوورز کی تعداد 42 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.