پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت کارروائی نہیں کر رہا،امریکہ

پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ آج ہوگا،ترجمان محکمہ خارجہ

بدھ فروری 12:18

پاکستان دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت کارروائی نہیں کر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہپاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ آج (جمعرات کو )ہوگا، پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد اس بات کا اظہار ہوگا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان درکار سخت کارروائی نہیں کر رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں، ترجمان نے کہا کہ بہت سارے ملک یکساں سوچ کے حامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ پاکستان اٴْن ملکوں میں شامل ہے جس کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ہو سکتا ہے، وہ بہت جلد اس سے متعلق اعلان کریں۔ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ میرے خیال میں اس معاملے پر حتمی فیصلہ اسی ہفتے متوقع ہے تاہم، یہ نہیں کہا جا سکتا آیا حتمی فیصلہ کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے کہا کہ غیر جانبدار ذرائع سے اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ حتمی فیصلہ جمعرات کو ہونے والا ہے۔نوئرٹ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم نے پاکستان کو بہت ہی واضح طور پر بتا دیا ہے، جس میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے بارے میں اپنی تشویش کا معاملہ شامل ہے۔ ہم نے اٴْس شخص کے بارے میں کتنی بار کہا ہے جسے پاکستان نے نظربندی سے رہائی دی، جو سنہ 2008 کے ممبئی حملوں کا ذمے دار ہے، جس میں بہت سارے افراد ہلاک ہوئے، جن میں امریکی بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :