خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان اور روس افغان مسئلے کے علاقائی حل کے لیے مل کام کریں گے ،ْوزیر خارجہ کی روسی حکام سے ملاقاتوں میں اتفاق

بدھ 21 فروری 2018 13:57

خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ہم منصب سے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور روس افغان مسئلے کے علاقائی حل کے لیے مل کام کریں گے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں داعش کی افزائش کو ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا گیا، جبکہ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :