سپریم کورٹ ،ْفاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد ،ْعمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بدھ 21 فروری 2018 13:57

سپریم کورٹ ،ْفاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق درخواست پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی جہاں عمران خان کی جانب سے بابر اعوان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ برس 22 نومبر کو سپریم کورٹ میں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :