صالح محمد ناصر سیکرٹری صحت، نصیر احمد ناصر منیجنگ ڈائریکٹر لیڈا تعینات

بدھ فروری 15:20

کوئٹہ۔ 21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر صالح محمد ناصر کو سیکرٹری صحت جبکہ ان کے پیشرو جاوید انور شاہوانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر لیڈا بشیر احمد بازئی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ تقرری کے منتظر نصیر احمد ناصر کو منیجنگ ڈائریکٹر لیڈا تعینات کردیا گیا ہے ۔