چین تعلقات پر بھارت فکرمند نہ ہو، بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد

ہم چاہتے ہیں بنگلہ دیش ترقی کرے،اس کے لیے کوئی ملک بھی پیش کش کرے گاقبول ہوگی،بھارتی وفد سے ملاقات

بدھ 21 فروری 2018 15:50

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ چین اور بنگلادیش کے بڑھتے تعلقات پر فکرمند نہ ہو۔اٴْ ن کا کہناہے کہ بیجنگ کے ساتھ تعاون کا مقصد صرف ملک کی ترقی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صحافیوں کے ایک وفد نے بنگلادیشی وزیر اعظم نے اٴْن کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنگلادیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اٴْن کی حکومت صرف ملک کی ترقی چاہتی ہے اور ہر اٴْس ملک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے جو بنگلادیش کی ترقی میں مدد دے۔شیخ حسینہ واجد کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاری اور تعاون چاہتے ہیں چاہے کوئی بھی ملک اس کی پیشکش کرے،ہمیں اپنی عوام کے بارے میں سوچنا ہے کیونکہ ترقی کا فائدہ انہی کو پہنچنا ہے۔انہوں نے کہ بھارت ، چین، جاپان یہاں تک کہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک بھی تعاون کے لئے بنگلادیش کا رخ کررہے ہیں۔