مقبوضہ کشمیر،انجینئر رشید نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

بدھ 21 فروری 2018 16:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے اپنے حلقے لنگیٹ کے رہائشی کئی نوجوانوں کی گرفتاری اور ان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انجینئر رشید کو ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا پروگرام تھالیکن انہیں گرفتار کر کے ہندواڑہ تھانے میں نظر بند کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ انجینئر رشید نے اب تھانے میں ہی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :