محکمہ زراعت پنجاب 78کروڑ روپے کی لاگت سیاعلی نسل کھجور کے پودوںکی مفت، سیڈلیس کنو کے پودوں کی سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہمی کے پروگرام کا آغازکر دیا

بدھ 21 فروری 2018 17:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کے مطابقخادمِ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پانچ سا لہ ترقیاتی منصوبے کے تحت 78کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ پنجاب میںاعلی نسل کھجور کے پودوںکی مفت جبکہ سیڈلیس کنو کے پودوں کی سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہمی کے پروگرام کا آغازکر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع بہاولپور، ملتان، جھنگ،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،اور رحیم یار خان کے کاشتکاروں کو کھجور کے پودے مفت فراہم کرے گا جبکہ پنجاب کی6 اضلاع سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،منڈی بہائوالدین،سیاہیوال،وہاڑی اور لیہ کے کاشتکاروں کومحکمہ زراعت سیڈلیس کنو کے پود ے سبسڈائزاڈ ریٹ پر فراہم کرے گا۔

کھجور کی اعلی نسل عجوہ،امبر،برھی،خلاص اور مڈجول کے پودے مفت فراہم کیے جا ئیں گے۔ کھجور کے پودوں کے سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے کاشتکار زرعی ہیلپ لائن یا فون نمبر 062-9255432پر رابطہ کریں جبکہ سیڈ لیس کینو کے سلسلہ میں فون نمبر 048-3701312پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور ایک منافع بخش کاروبار کا آغاز کریں۔

متعلقہ عنوان :