گوگل نے 2 آن لائن پیمنٹ سروسز یکجا کرکے ’گوگل پے‘ ایپ متعارف کروا دی

بدھ 21 فروری 2018 19:04

گوگل نے 2 آن لائن پیمنٹ سروسز یکجا کرکے ’گوگل پے‘ ایپ متعارف کروا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) گوگل نے اپنی دو آن لائن پیمنٹ سروسز کو یکجا کرتے ہوئے ’گوگل پے‘ ایپ متعارف کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق ’گوگل پے‘ ایپ کی مدد سے صارفین باآسانی ڈیجیٹل طریقے سے اپنا اکاؤنٹ کریڈٹ، ڈیبٹ، گفٹ کارڈز اور ریوارڈ کارڈ اسٹور کر سکتے ہیں ،ْاس کی مدد سے آن لائن پیمنٹ بھی ہوسکتی ہے جس طرح ’گوگل والٹ‘ اور ’اینڈرائیڈ پے‘ ایپ کے ذریعے ہوتی ہے۔

گوگل کے مطابق ’گوگل پے‘ میں وہ تمام سہولیات موجود ہوں گی، جو گوگل والٹ اور اینڈرائیڈ ایپ میں ہوتی ہیں، یہ دونوں ایپ کا مجموعہ ہے تاہم اس میں دونوں فیچرز شامل ہیں۔گوگل کمپنی کے مطابق اب بھی گوگل پے میں مختلف اور اضافی فیچرز شامل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :