نواز شریف کی نااہلی، ن لیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کھلم کھلی جنگ کا اعلان کردیا

بدھ 21 فروری 2018 20:49

نواز شریف کی نااہلی، ن لیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کھلم کھلی جنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ کس کس چیز کو دبایا جائے گا لیکن جواب عوام دیں گے تاہم نفع نقصان سے بالاتر ہوکر ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں صرف آئین سے غرض ہے، فیصلوں اور ان کے نقصان سے نہیں، ہر چیز میں فائدہ اور نقصان نہیں بلکہ ملک کا مستقبل بھی دیکھا جاتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ عوام کا ردعمل کیسے روکا جائیگا ،ْعدالتی فیصلے کے ذریعے پارٹی سے تو ہٹا دیا لیکن دلوں سے کیسے ہٹائیں گے۔ مصدق ملک کے اس بیان کے حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کا کہنا ہے کہ یہ بیان ظاہر کر رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔