گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے تیسرے کانووکیشن میں شعبہ ابلاغیات کی نمایاں کرکردگی

شاندار کارکردگی پر پرنسپل آفس میں کیک کاٹا گیا،پرنسپل ڈاکٹر اعجاز بٹ کی جانب سے شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کو خصوصی مبارکباد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 فروری 2018 21:51

گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے تیسرے کانووکیشن میں شعبہ ابلاغیات کی نمایاں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21فروری 2018ء ):گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے تیسرے کانووکیشن میں شعبہ ابلاغیات کو نمایاں کرکردگی دکھانے پر شعبہ کے اساتذہ کو پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاون شپ ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کی جانب سے چائے پر مدعو کیا گیا۔ شاندار کارکردگی پر پرنسپل آفس میں کیک کاٹا گیا اورپرنسپل کی جانب سے شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے تیسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ علوم ابلاغیات نے 114 رول آف آنرز میں سے 82 اعزاز حاصل کر کے دیگر تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیاتھا۔ شعبہ ابلاغیات کو نمایاں کرکردگی دکھانے پر شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کو پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹاون شپ ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کی جانب سے چائے پر مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں کوارڈینیٹر کمیونٹی کالج پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عاصم حمید بٹ اور صدر شعبہ عثمان ابراہیم سمیت پروفیسر کامران ظفر،پروفیسر عائشہ صدیق،پروفیسر خدیجہ ظفر چشتی اور پروفیسر فاخر رضوی نے شرکت کی۔ پرنسپل آفس میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا اورپرنسپل کی جانب سے شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر پرنسپل کا کہنا تھا کہ نوجوان اساتذہ پر مشتمل اس شعبے نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ پورے کالج کے لیے مثالی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کارکردگی کو برقرار رکھا جائے ۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کی جانب سے شعبہ ابلاغیات کے تمام اساتذہ کو یادگاری تحائف پیش کئیے گئے۔اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر عثمان ابراہیم نے پرنسپل کو شعبے کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا اور چائے پر مدعو کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔