نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے جانے کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 فروری 2018 22:20

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21فروری 2018ء) نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ فصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کے روز انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کے عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو فوری پارٹی صدارت سے ہٹاتے ہوئے ان کی جانب سے بطور صدر کیے گئے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے نواز شریف سے ن لیگ کی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے اب ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد سینیٹ انتخابات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سینیٹ انتخابات سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملتوی کیے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت یا ردعمل نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :