گوادر کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے اقدامات تیز کردیں ،وزیراعلی بلوچستان

بدھ 21 فروری 2018 22:52

گوادر کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنے اقدامات تیز کردیں اور آب نوشی سے متعلق منصوبوں کو جلد از جلدمکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے گوادرکو پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگ زیب حق، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈڈی، سیکریٹری پی ایچ ای، سیکریٹری خزانہ،ڈی جی جی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں گوادر کو پانی فراہم کرنے سے متعلق مختلف منصوبوں، ڈیموں کی تعمیر، واٹر سپلائی اسکیمات کی فعالی، ڈی سیلینیشن پلانٹس کی بحالی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آبنوشی کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد انہیں پی ایچ ای کے حوالے کیا جائے تاکہ انہیں بہتر اندازمیں چلایاجاسکے جبکہ گوادرمیں خشک ہونے والے ڈیموں کی بحالی اور کارواٹ ڈی سیلنیشن کے نجی شراکت داری سے چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جی ڈی اے اور دیگر محکمے اگر پینے کے پانی کی خاطر ڈیم یا چھوٹی اسکیمات بنائیںگے تو ان کی تکمیل کے بعد انہیں پی ایچ ای کے حولے کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ گوادر کو پانی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آب نوشی کے منصوبوں کو جلدمکمل کیا جائے اور غیر فعال واٹر اسکیمات کو فعال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :