چوہدری نثار کو ن لیگ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 00:28

چوہدری نثار کو ن لیگ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) چوہدری نثار کو ن لیگ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیے جانے کے بعد ن لیگ میں نئے صدر کے نام کے حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے چوہدری نثار گروپ بھی متحرک ہوچکا ہے۔ ن لیگ کے کئی سینئر رہنما چوہدری نثار کو پارٹی صدر بنانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان رہنماوں میں کئی ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو ماضی میں چوہدری نثار کے مخالف رہ چکے ہیں۔ ان رہنماوں کا موقف ہے کہ وہ  مریم نواز کو پارٹی صدر کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اس تمام صورتحال میں نواز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ نواز شریف نے چوہدری نثار سے اعلان لاتعلقی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ چوہدری نثار کو آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔