ترک مخالفت کے باوجود تیل اور گیس کی تلاش جاری رہے گی، قبرصی صدر

جمعرات 22 فروری 2018 11:00

نکوسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) قبرص کے صدر نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے شدید مخالفت کے باوجود قبرص اپنی سمندری حدود میں تیل اور گیس کی تلاش کے منصوبے پر کام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر نیکوس اناستاسیادیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریہ قبرص توانائی کے آف شور ذرائع کی تلاش کا کام بند نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح حاصل ہونے والی دولت قبرص کے منقسم جزیرے کے دوبارہ اتحاد کے بعد تمام قبرصی شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس منصوبے سے متعلق ترکی اور قبرصکے مابین شدید اختلاف رائے پایا جاتا ہے، جس کی وجہ اس جزیرے کی جمہوریہ قبرص اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے طور پر متنازعہ تقسیم ہے۔

متعلقہ عنوان :