ہالی ووڈ فلم ’’ورلڈ وار فور‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات فروری 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ورلڈ وار فور‘‘ کاپہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اے کے اسٹورم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ممکنہ چوتھی جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں نیوکلیئر ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مورگن بریڈلے،گراہم ونسینٹ،کیلون ٹیلر،کیمپبیل روسل،ڈیرک گڈ اور فریڈرک ڈوڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اے کے اسٹورم ہی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :