عدالتی فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔مریم نواز
میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 11:59
(جاری ہے)
احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے متعلق کہا کہ کل کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی ایک کڑی ہے، تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ نون لیگ کا اگلا صدر کون ہو گا، فیصلہ نوازشریف اور پارٹی راہنماﺅں کی مشاورت کے بعد ہوگا، نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کا عدالتی فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف تھا، کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں، انتظار ہے لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے دوبارہ نااہل کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.